حکومت افواج پاکستان کواس لڑائی سے باہررکھے،ایازصادق

فوج کیلئے ہم سب ایک ساتھ ہیں

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور ن لیگی رہنما ایاز صادق کا کہنا ہے کہ ميرے پاس قومی سلامتی کے بہت سے راز ہيں، کبھی غير ذمے داری نہيں دکھائی۔ حکومت افواج پاکستان کو اس لڑائی سے باہر رکھے، ميں نے وضاحت دے دی ہے کہ پاکستان کے مفاد ميں ايشو ختم کيا جائے۔ سیاسی اختلاف اپنی جگہ مگر فوج کے معاملے پر ہم سب ایک ساتھ ہیں اور بھارت کو ہر محاذٓ پر منہ توڑ جواب دیں گے۔ مجھے حق نہيں کہ ميں کسی کو غدار کہوں يا کوئی مجھے کہے۔ حکومت نے افواج پاکستان کو ميرے بيان سے جوڑنے کی کوشش کی۔ حکومتی افراد نے بھارتی ميڈيا جيسی اسٹريٹيجی اپنائی۔ سياسی جماعتيں حکومت سے صرف پاکستان کے معاملے پر اتفاق کريں گی۔

AYAZ SADIQ

FAZL UR REHMAN

PAKISTAN MILITARY

Tabool ads will show in this div