غدارکی تعریف کرنی ہےتوحمودالرحمان رپورٹ سامنےلائیں،فضل الرحمان

کسی کوحب الوطنی کاسرٹیفیکیٹ دینے کاحق نہیں

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ کسی کے خلاف مقدمہ درج کرانا کوئی مشکل نہیں، 3-4 افراد ایسے ہی مل جاتے ہیں۔ کسی کو حق نہیں کہ وہ کسی کو غدار بولے۔ کسی کو حب الوطنی کا سرٹیفیکیٹ دینے کا حق نہیں۔

لاہور میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور ن لیگی رہنما ایاز صادق کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ایاز صادق کی بات کو پیالی میں طوفان کی طرح اٹھایا گیا۔

حکومت افواج پاکستان کواس لڑائی سے باہررکھے،ایازصادق

انہوں نے کہا کہ اداروں سے زیادہ اداروں کے لوگ مقدس ہیں اور ان کا احترام کرتے ہیں، مگر ہم اپنی بے عزتی بھی برداشت نہیں کریں گے، وہ ہمارے ساتھ اور ہم ان کے ساتھ ہیں۔ ہمیں اپنے اداروں کو متنازعہ نہیں بنانا چاہیئے۔ ہم سب محب وطن پاکستانی ہیں۔

فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں یہ بھی چاہیئے کہ ہمیں سیاسی بیان بازی میں حدود کو مد نظر رکھیں اور احتیاط کا دامن تھامے رکھیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ غدار کی اگر تعریف کرنی ہے تو حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کو سامنے لایا جائے۔

AYAZ SADIQ

FAZL UR REHMAN

Tabool ads will show in this div