سینئر صحافی سلیم عاصمی انتقال کرگئے

سینئر صحافی اور انگریزی روزنامے ڈان کے سابق مدیر سلیم عاصمی کراچی میں انتقال کرگئے۔
اہل خانہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سینیر صحافی سلیم عاصمی انتقال کرگئے ہیں۔ وہ طویل عرصے سے علیل تھے۔
ان کی نماز جنازہ اور تدفین سے متعلق فیصلہ ان کے 2 بچوں کے بیرون ملک سے واپس آنے کے بعد کیا جائے گا۔
سلیم عاصمی روزنامہ ڈان کے سابق مدیر اور کراچی پریس کلب کے سابق صدر بھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے بطور نیوز ایڈیٹر خلیج ٹائمز میں بھی خدمات انجام دیں۔
سلیم عاصمی نہ صرف ایک بہترین صحافی تھے، بلکہ پینٹنگ کلاسیکل موسیقی کا بھی شوق بھی رکھتے تھے۔ انہیں کے دور میں ڈان کا اسلام آباد ایڈیشن شروع کیا گیا۔ وہ انسانی حقوق سے متعلق سرگرمیوں میں بھی کافی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔ سلیم عاصمی نے سابق مدیر ڈان احمد علی کے بعد اخبار کے مدیر کی ذمہ داری سنبھالی اس سے قبل وہ ڈان کے نیوز ایڈیٹر تھے۔
سلیم عاصمی آزادی اظہار رائے پر پختہ یقین رکھتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشرے آزادی سے چلتے ہیں، پابندیوں سے نہیں۔
سلیم عاصمی کے ساتھ کام کرنے والوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ذات میں ایک انجمن اور ادارے سے کم نہ تھے اور جس نے بھی ان کے ساتھ کام کیا اسے سیکھنے کا بہترین موقع ملا۔
سلیم عاصمی کے انتقال پر سینیر صحافیوں کی جانب سے دکھ کا اظہار اور اسے صحافت کیلئے بڑا نقصان قرار دیا گیا ہے۔ صحافیوں کا اپنے تعزیتی پیغامات میں کہنا تھا کہ سلیم عاصمی کے انتقال سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ شاید کبھی پر نہیں ہوسکے۔
We are saddened by the passing of former editor Dawn, Saleem Asmi | Our thoughts and prayers are with his family. pic.twitter.com/lj7w8VF0hI
— CEJ (@CEJatIBA) October 31, 2020
A quiet warrior. Always calm, witty, a gentle exterior with a will of steel. #RIP #SaleemAsmi Hear him speak in this documentary 10 years ago on the student movement #DSF that he was part of, with my father, Dr Adib Rizvi, Dr Haroon, and others https://t.co/AN2U36ZKct
— beena sarwar (@beenasarwar) October 31, 2020
I last met @SaleemAsmi Sb at a dinner in honour of current Dawn editor @abbasz55 before covid. He was as warm as always. While we never worked directly together, he was head of Dawn’s newsroom while I was at the Herald. A wonderful human being. Rest in peace Asmi Sb! pic.twitter.com/TkKxzYy916
— Hasan Zaidi (@hyzaidi) October 30, 2020
Veteran journalist&former Editor Dawn Saleem Asmi sb has passed away. He was a rock solid editor, beautiful painter,art critic, believed in liberal values, stood for human rights.
— Owais Tohid (@OwaisTohid) October 30, 2020
He has left behind a bunch of old friends& whole generation of journalists to remember him forever.
Was just informed by a friend from Karachi that Saleem Asmi sb has passed away. No words to express my feelings. A wonderful journalist and one of the finest editors, and more than that a great human being. Am proud to have worked under him.
— Nasir Jamal (@nasirjamall) October 30, 2020
Just heard the sad news that senior journalist and former Editor Dawn, Saleem Asmi has passed away. He was a fantastic person. May Allah give his family strength to bear the loss.
— Mazhar Abbas (@MazharAbbasGEO) October 30, 2020