ایازصادق کابیان،بات معافی سےآگےنکل چکی ہے،شبلی

قانون اپنا راستہ لے گا

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ایاز صادق کی کہی ہوئی بات معافی سے آگے نکل چکی ہے، اب قانون اپنا راستہ لے گا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے ن لیگی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے  متنازعہ بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کو کمزور کرنا ناقابل معافی جرم ہے، اس کی سزا ایاز صادق اور ان کے حواریوں کو ضرور ملنی چاہیے۔

ایازصادق کا بیان تاریخ مسخ کرنے کی کوشش ہے،پاک فوج

انہوں نے لکھا کہ ایاز صادق کی کہی ہوئی بات معافی سے آگے نکل چکی ہے۔ اب قانون اپنا راستہ لے گا۔ اياز صادق نے جو بولا جھوٹ بولا، ملکی سلامتی پر حملہ کيا۔ اس معاملے پر پارليمنٹ ميں قرار داد لائی جائے گی۔

شبلی فراز کا مزید لکھنا تھا کہ جن افراد نے ہرزہ سرائی کيں، ان کو سزائيں تجويز کريں گے۔ يہ بنانا ری پبلک نہيں، جس کے منہ ميں جو آئے وہ کہہ دے۔ ان لوگوں نے تمام حديں پار کرلی ہيں۔

AYAZ SADIQ

SHIBLI FARAZ

ABHINANDAN

Tabool ads will show in this div