پہلاون ڈے:پاکستان کازمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ راول پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ کرونا وائرس کے باعث اسٹیڈیم میں تماشائیوں کو آنے کی اجازت نہیں۔ ون ڈے سیریز کا دوسرا مقابلہ یکم نومبر جبکہ تیسرا میچ 3 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
ون ڈے میچ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستانی ٹی میں بابر اعظم، محمد رضوان، امام الحق، عابد علی، فخر زمان، حارث سہیل، افتخار احمد، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، عماد وسیم، عثمان قادر، وہاب ریاض، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور موسیٰ خان شامل ہیں۔
Haris Rauf was presented his Pakistan ODI cap on his debut by Waqar Younis before start of the 1st ODI between Pakistan and Zimbabwe (pictures courtesy of the PCB)#PAKvZIM pic.twitter.com/6YkaNblLB9
— Saj Sadiq (@Saj_PakPassion) October 30, 2020
نائب کپتان شاداب خان انجری کے باعث اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں، شاداب خان کا دوسرے میچ میں بھی شرکت کا امکان نہیں ہے۔
میچ سے قبل وقار یونس کی جانب سے حارث رؤف کو پہلے ون ڈے میچ میں شرکت پر ٹوپی پہنائی گئی۔