ملک بھرمیں جشن عیدمیلادالنبیﷺ آج منایاجارہاہے

سندھ بھرمیں سخت سیکیورٹی،ڈبل سواری پرپابندی

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/10/Eid-Miladunnabi-2400-Lhr-Khurram-Pkg-29-10.mp4"][/video]

محسن انسانیت، سرور کائنات حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جشن ولادت باسعادت آج بروز جمعہ 30 اکتوبر کو منایا جا رہا ہے۔ جشن عید میلاد النبی کے موقع پر سندھ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ اور ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

دن کا آغاز مساجد اور عبادت گاہوں میں فجر کی نماز کے بعد خصوصی دعائیہ تقریبات سے ہوا، جس میں ملکی سلامتی کیلئے دعائيں مانگی گئیں۔ وفاقی دالرالحکومت اسلام آباد میں 31 جب کہ صوبائی دالرالحکومتوں میں 21 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

دوسری جانب آج کراچی، لاہور، راول پنڈی، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عیدمیلادالنبیﷺ کے سلسلے میں جلوس برآمد کئے جائیں گے۔ کراچی میں رات گئے بھی شہریوں نے حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی آمد کا جشن بھرپور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا۔ شہریوں کی جانب سے مختلف علاقوں میں چھوٹے بڑے جلوس نکالے گئے اور ذکر و اذکار کی محافل کا بھی انعقاد کیا گیا۔

ملک بھر میں آج بھی عاشقان رسول شہر شہر ریلیاں اور جلوس نکالیں گے۔ عوام کی جانب سے مساجد، عمارتيں، گلياں اور محلوں کو جھنڈيوں اور رنگ برنگی قمقموں سے سجا ديا گیا ہے۔ جشن ولادت باسعادت کے موقع پر سکھر میں شام میں مشعل بردار ریلی نکالی گئی، جب کہ سندھ بھر ميں سيکورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

عیدمیلادالنبی ؐ کا مرکزی جلوس کراچی میں 3بجے سہ پہر نیومیمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے امیرجماعت اہلسنّت پاکستان کراچی علامہ سید شاہ عبدالحق قادری ودیگر علماءمشائخ و قائدین اہلسنّت کی قیادت میں برآمد ہوگا، جب کہ شہر کے مختلف علاقوں سے بھی چھوٹے بڑے جلوس برآمد ہوں گے۔ کراچی میں جلوس کے پیش نظر ٹریفک کا متبادل پلان جاری کردیا گیا ہے۔

کراچی میں مرکزی جلوس کيلئے ايم اے جناح روڈ کی تمام دکانيں اور گلياں سيل کردی گئی ہیں۔ لاہور میں جشن میلاد کے 227جلوس برآمد ہونگے جب کہ311اجتماعات منعقد ہونگے۔ اس موقع پر 4 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سرانجام ديں گے۔

راولپنڈی ميں مرکزی جلوس قديمی جامع مسجد روڈ سے برآمد ہوگا۔ شہر ميں 400سے زائد جلوس اور محافل ميلاد کا انعقاد ہوگا۔ اس موقع پر 3 ہزار سے زائد اہلکار جلوس کی گزر گاہوں پر تعينات ہونگے۔

PILLION RIDING

EID MILAD UN NABI

Tabool ads will show in this div