کراچی:نیب کاقومی ادارہ برائےامراض قلب پرچھاپہ

مالی بےضابطگيوں کا الزام
فوٹو: آن لائن
فوٹو: آن لائن
[caption id="attachment_2084296" align="alignnone" width="800"] فوٹو: آن لائن[/caption]

کراچی میں نیب کی ٹیم دواؤں اور آلات کی خريداری ميں مالی بےضابطگيوں کی تحتقیقات کے لیے قومی ادارہ برائے امراض قلب پہنچ گئی۔

نیب کی ٹٰیم نے کراچی کے قومی ادارہ برائے امراض قلب میں چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران ایگزیکٹو ڈائریکٹر ندیم قمر دفتر میں موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق چھاپہ ملازمین کی پیشگی تنخواہوں اور دوائیوں اور طبی سامان کی خریداری کی تحقیقات کے دوران کیا گیا ہے۔ نیب کی ٹیم اس سے قبل بھی دو بار اسپتال پر چھاپہ مار چکی ہے۔

قومی ادارہ برائے امراض قلب میں نیب چھاپے کے دوران تمام آپریشنز عارضی طور پر معطل کردیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ اسپتال سندھ حکومت کے زیر انتظام ہے۔

Tabool ads will show in this div