اسلامی نظریاتی کونسل نے اسلام آباد میں مندرکی مخالفت کردی

سیدپور مندر کھولنے کی سفارش

اسلامی نظریاتی کونسل نے وفاقی دارالحکومت میں نئے مندر کی تعمیر کے لیے فنڈز دینے کی مخالفت کرتے ہوئے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ سید پور میں واقع مندر اور دھرم شالہ کھول دیا جائے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین قبلہ ایاز نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کو افسوس ناک قرار دے دیا اور معاملے پر وزیراعظم عمران خان اورترک صدر طیب اردگان کے موقف کی تعریف کی۔

ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ سید پور میں واقع قدیم  مندر اور ملحقہ دھرم شالہ ہندوؤں کے لیے کھول دیا جائے۔ ہندو کمیونٹی کو شمشام گھاٹ کے لیے موزوں جگہ پر انتظام کرنے کی اجازت ہے۔ جہاں وہ اپنی مذہبی تعلیمات کے مطابق میت کی آخری رسومات ادا کر سکے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے اسلام آباد میں نئے مندر کی تعمیر کیلئے فنڈز دینے کی مخالفت کرتے ہوئے متبادل طریقہ اختیار کرنے  کا مشورہ دے دیا۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے گھریلو تشدد کے خاتمے کے بل کی بعض شقوں پر تحفظات کا اظہار کیا اور مسودہ پارلیمان کو پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ غیر مسلموں کو شراب پرمٹ جاری کرنے سے متعلق آرٹیکل 37 ایچ میں مذہبی اغراض کے الفاظ میں مناسب ترمیم کی سفارش بھی کردی۔

MINORITIES

religious freedom

Tabool ads will show in this div