کراچی میں ڈینگی بھی سراٹھانے لگا

روزانہ 40 سے زائد کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں
[caption id="attachment_2017046" align="alignnone" width="780"] فوٹو: آن لائن[/caption]

کراچی میں کرونا کی وبا کے ساتھ اب ڈینگی بھی سراٹھانے لگا ہے جس کا اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ شہر میں اس وائرس کے روزانہ 40 سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

ڈپٹی ڈائريکٹرجنرل ہيلتھ محمود اقبال کا کہنا ہے کہ کراچی ميں روزانہ 40سے زيادہ کيسز رپورٹ ہورہے ہيں اور رواں ماہ کے دوران اب تک 906 افراد ڈينگی سے متاثر ہوچکے ہیں۔

محمود اقبال نے بتایا کہ اکتوبر ميں سب سے زیادہ 370 کیسز ضلع شرقی میں سامنے آئے ہیں جبکہ ضلع جنوبی سے 170، وسطی سے 152، کورنگی سے 45، ملیر سے 38 اور غربی سے 20 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Tabool ads will show in this div