پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز کا مظاہرہ

بحری، ہوائی جہازوں اورہیلی کاپٹر نے کامیابی سے اہداف کو نشانہ بنایا

پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں سطح سمندر اور ہوا سے فائر کیے گئے میزائلوں نے فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کےجنگی بحری جہاز، ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹر نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا کہ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے میزائلز فائرنگ کا مشاہدہ کیا اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

نيول چيف ایڈمرل امجد نیازی نے پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ میزائلز فائرنگ کا مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں کی تیاریوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، جوان اور آفیسرز ملک کی سمندری سرحدوں اور بحری اثاثوں کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

PAKISTAN NAVY

Tabool ads will show in this div