اداکارہ منشا پاشا نے فیشن کا مطلب سمجھا دیا

سسٹین ایبل فیشن دیسی فیشن کا نیا فینسی نام ہے
Oct 27, 2020

اداکارہ منشا پاشا نے لوگوں کو سسٹین ایبل فیشن کا مطلب سمجھاتے ہوئے کہا ہے کہ دیسی فیشن ہی دراصل سسٹین ایبل فیشن ہے۔

اداکارہ منشاپاشا نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ دراصل ’سسٹین ایبل فیشن‘ صدیوں سے چلے آرہے دیسی فیشن کا نیا فینسی نام ہے۔اداکارہ نے لکھا کہ آج کل ’سسٹین ایبل فیشن‘ اس لئے ٹرینڈ بنا ہوا ہے، کیونکہ اسے فینسی نام دیا گیاہے، لیکن درحقیقت یہ وہی ہمارا پرانا دیسی فیشن ہے۔ منشا پاشا نے لکھاکہ ہمارے بزرگ ہمیں کہتے تھے کہ ’چیزوں کو ضائع مت کریں اور کپڑوں کو الگ الگ تقریبات میں استعمال کریں‘۔

انہوں نے اپنی دوسری ٹوئٹ میں انکشاف کیا کہ وہ ان کی بہنیں ایک دوسرے کے کپڑے پہن کر بڑی ہوئی ہیں۔

منشا پاشا نے انکشاف کیا کہ ایسا ہی کچھ مقبول ڈرامے ’زندگی گلزار ہے‘ کی شوٹنگ کے دوران بھی ہوا، جب انہوں نے صنم سعید کے کپڑے پہنے اور صنم سعید نے ثنا سرفراز کے کپڑے پہنے۔انہوں نے ٹوئٹ کے اذخر میں لکھا کہ مختصر بات یہ ہے کہ دیسی فیشن ہی دراول ’سسٹین ایبل فیشن‘ ہے۔

بعدازاں منشا پاشا نے اپنے گزشتہ روز کے ٹوئٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اخلاقی فیشن میں بہت سی چیزیں ہوتی ہیں جس میں ورکرز کے حقوق، رنگے جانے والے کپڑے کے ماحولیاتی اثرات اور پانی کا استعمال بھی شامل ہوتے ہیں۔

منشا پاشا نے کہا کہ انہوں نے دیسی گھرانوں میں پہلے سے موجود کپڑوں کو دوبارہ استعمال کرنے کے رجحان پر بات کی تھی جسے اب سسٹین ایبل فیشن کے طور پر آن لائن فروغ دیا جارہا ہے۔

mansha pasha

Tabool ads will show in this div