اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنےآگئیں

ایف بی ایریامیں لٹیروں نےنوجوان سے موٹر سائیکل چھین لی

کراچی میں ایک بار پھر اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا۔

شہر قائد میں ایک بار پھر جرائم پیشہ عناصر حرکت میں آگئے، کراچی کے علاقے ایف بی ایریا میں لٹیروں نے نوجوان سے موٹر سائیکل چھین لی جبکہ گلش اقبال سے موٹر سائیکل چوری کرلی گئی۔ اسی طرح ساہ لطیف ٹاؤن میں ڈاکو سرعام گاڑی کا شیشہ توڑ کر لیپ ٹاپ چوری کرلیا۔

کراچی میں سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آنے کے باوجود ملزمان آزاد ہیں، ايف بي ايريا کے بلاک 16 ميں موٹرسائيکل سوار نوجوان کو 3 لٹيروں نے گھيرا اور پھرع موٹر سائیکل اور موبائل چھین کرفرار ہوگئے۔

گلشن اقبال کے قریب موٹرسائيکل چوری کی سی سی سی ٹی وی سامنےآگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چور نے وردات سے قبل جب اطمینان کرلیا کہ اسےکوئی دیکھ نہیں رہا تو ہاتھوں کی صفائی دکھائی دیکھاتے ہوئے اور آرام سے ماسٹر چابی سےسائیڈ لاک کھولا اور موٹر سائیکل لے کر بھاگ نکلا۔

دوسری جانب شاہ لطيف ٹاؤن ميں ڈاکو نے سرعام گاڑی کا شيشہ توڑ کر ليپ ٹاپ چوری کرلیا۔

Tabool ads will show in this div