محکمہ موسمیات نے ٹھنڈ لمبےعرصے رہنے کی پیشگوئی کردی

کراچی والے سردی کے ليے کریں دسمبر کا انتظار
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں خشک ٹھنڈ کے لمبے اسپیل کی پیشگوئی کردی لیکن کراچی والوں کو سردی کے ليے دسمبر کا انتظار کرنا ہوگا۔

ترجمان محکمہ موسمیات ڈاکٹر خالد محمود کا کہنا ہے کہ خشک سردی طویل ہونے سے کرونا کی افزائش اور موسمی بیماریاں بڑھنے کا بھی خدشہ تاہم ماسک کے استعمال سے بچاجاسکتا ہے۔

ڈاکٹر خالد محمود نے مزید کہا کہ موجودہ موسم میں جلد بارش نظر نہیں آتی جس کے باعث موسم خوشگوار نہیں ہوگا۔

ترجمان محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی والوں کے لیے موسم سرما کا ابھی ڈیڑھ ماہ دور ہے، کوئٹہ کی ہوائیں شہر قائد تک ٹھنڈ دسمبر کے وسط تک پہنچائیں گی۔

Meteorological Department

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div