پشاور دھماکے کےبعد کراچی سمیت سندھ بھرمیں ہائی الرٹ

پوليس پٹرولنگ، پکٹنگ، اسنيپ چيکنگ مؤثر اور کامياب بنائے
[caption id="attachment_2081776" align="alignnone" width="800"] فوٹو: آن لائن[/caption]

پشاور کے مدرسے میں دھماکے کے بعد آئی جی سندھ نے صوبے بھر میں پولیس کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔

پشاور کے علاقے دیرکالونی میں آج (27) اکتوبر کی صبح دھماکے میں 7 افراد شہید، جب کہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ جس کے بعد آئی جی سندھ نے پولیس کو کراچی سمیت سندھ بر میں الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

آئی جی سندھ نے پولیس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی سطح پر سيکيورٹی انتظامات مزيد سخت کريں، پوليس پیٹرولنگ، پکٹنگ، اسنيپ چيکنگ مؤثر اور کامياب بنائيں۔

جاری کردہ ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ ايس پيز، ڈی ايس پيز، ايس ايچ اوز اپنی موجودگی يقينی بناتے ہوئے مساجد، امام بارگاہوں و ديگر پبلک اور اہم مقامات پر سيکيورٹی غيرمعمولی بنائيں۔

IG Sindh Police

Tabool ads will show in this div