وزیراعلیٰ بلوچستان کا کرونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا

وہ 13 اکتوبر سے قرنطینہ میں ہیں
فوٹو: آن لائن

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا تھا کہ 14 دن قرنطینہ کے باوجود دوبارہ کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام کرونا سے بچاؤ کے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوں۔ میری آپ سب سے گزارش ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ماسک و سینیٹائیزر کا استعمال کریں۔

جام کمال کا مزید کہنا تھا کہ علامات ظاہر ہونے پر قرنطینہ میں چلے جائیں۔ ہم سب مل کر کرونا کے پھیلاؤ کو روکیں۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان رواں ماہ 13 اکتوبر کو کرونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔

JAM KAMAL

Tabool ads will show in this div