ٹھنڈے موسم میں مونگ پھلی کی بھٹیاں گرم ہوگئیں

موسم بدلتے ہی ملتان میں مونگ پھلی کی بھٹیاں آباد ہوگئیں، جس سے لوگوں کو ایک خوش ذائقہ اور صحت بخش خوراک ملنے کے ساتھ کاریگروں کا روزگار بھی بحال ہوگیا۔
ملتان ميں مونگ پھلی کی بھٹیاں آباد ہوگئیں، کچی مونگ پھلی کو آگ پر خوب بھونا جاتا ہے، کاریگروں کے مطابق دو ماہ تک ان کا کام خوب چلتا ہے۔
پچاس سالہ شرافت علی سال بھر بند رہنے والی بھٹی کھلنے پر خوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ خاصا محنت طلب کام ہے اور وہ دو ماہ مونگ پھلی کا کام کرتے ہیں۔
دوسری جانب جہاں موسم سرما کا گرما گرم میوے مونگ پھلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا ہے، وہیں دکانداروں نے اس کے ریٹ بھی بڑھا دیئے ہیں۔
شہریوں کا شکوہ ہے کہ پچھلے سال کی نسبت مونگ پھلی کی قیمت بہت زیادہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دیگر ڈرائی فروٹس کے مقابلے میں مونگ پھلی نسبتاً کم مہنگی ہے جس کے باعث غریب لوگ بھی کبھی کبھار یہ خرید لیا کرتے ہیں لیکن اب یہ نیا اضافہ ان کیلئے پریشان کن ہے۔