مظفرگڑھ: دریائے چناب پرپل ناہونے سے عوام کو مشکلات
عارضی پل دو سال قبل ہٹا لیا گیا
مظفر گڑھ میں رنگ پور کے مقام پر دریائے چناب پر پل نا ہونے کے باعث میت کی تدفین کے لیے کشتی کے ذریعے دریا پار کرنا پڑتا ہے۔
شہریوں کی سہولت کے لیے قائم عارضی پل کو بھی دو سال قبل ہٹا لیا گیا تھا۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ہم دریا پر آباد ہیں اور یہاں سے مریض کو لے کر جانے میں بھی کافی وقت لگ جاتا ہے جبکہ اکثر کی راستے میں ہی موت ہوجاتی ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ میت کو لے کر جانے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس وجہ سے جنازہ لانے میں 3 گھنٹے لیٹ ہوگئے ہیں۔ پختہ پل نہیں دے سکتے تو کم از کم عارضی پل ہی دے دیں۔
یہاں 10 مواضعات کی آبادی ایک لاکھ سے زائد افراد پر مشتمل ہے جن کی سہولت کے کوئی اسپتال نہیں جبکہ علاج معالجہ کا واحد ذریعہ دریا پار کرکے آنا ہے۔