بلدیاتی انتخابات،عدالت کی میڈیاکوغیرحتمی نتائج نشرکرنیکی مشروط اجازت

Election Prep 1300 Khairpur 30-10 لاہور : ہائي کورٹ لاہور نے ميڈيا کو بلدياتي انتخابات کے غير حتمي نتائج نشر کرنے کي مشروط اجازت دے دي ہے، عدالت کا کہنا ہے کہ میڈیا پولنگ ختم ہونے کے ایک گھنٹے بعد نتائج جاری کرے اور بار بار بتائے کہ یہ غیر مصدقہ نتائج ہیں جن میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔ عوامی تحریک کے اشتياق چوہدری کي جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ آئين ميڈيا کو آزادانہ کام کرنے کي اجازت ديتا ہے، اس لئے کوئي ادارہ اس پر قدغن نہيں لگا سکتا۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ صرف ريٹرننگ افسران کے نتائج چلانے کي شرط ميڈيا پر پابندي کے مترادف ہے، اليکشن کميشن نے بتايا کہ ميڈيا کے نتائج سنسني پر مبني ہوتے ہيں جس سے لڑائی جھگڑا ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔ عدالت نے ميڈيا کو غير حتمي نتائج چلانے کي مشروط اجازت ديتے ہوئے کہا کہ ميڈيا آزادانہ طور پر کام کرے اور درست نتائج نشر کرے جو سنسني پر مبني نہ ہو۔ پولنگ ختم ہونے کے ایک گھنٹے کے اندر کوئی نتیجہ جاری نہ کیا جائے اور نتائج چلاتے وقت میڈیا بار بار بتائے کہ یہ غیر مصدقہ نتائج ہیں جن میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔ سماء

ELECTION

PUNJAB

LB

LOCAL BODIES

polling station

AWAMI TEHREEK

Tabool ads will show in this div