
ٹرین کے افتتاح اور پہلے سفر کے موقع پر ملازمین کی جانب سے شہریوں کو خوش آمدید۔ فوٹو: آن لائن
پنجاب کے شہر لاہور میں اتوار 25 اکتوبر کو اورنج لائن میٹرو ٹرین کا افتتاح کر دیا گیا جبکہ افتتاحی تقریب کے بعد 26 اکتوبر سے شہری اورنج لائن ٹرین میں سفر کرسکیں گے۔
اورنج لائن میٹرو ٹرین صبح ساڑھے 7 سے رات ساڑھے 8 بجے تک چلائی جائے گی جس کا یکطرفہ کرایہ 40 روپے رکھا گیا ہے۔ جی ٹی روڈ پر ڈيرہ گجراں کے علاقے ميں اورنج لائن ميٹرو ٹرين کا وسيع و عريض ڈپو بنايا گيا ہے۔
اورنج لائن کے ليے ستائيس جديد ٹرينيں چين سے منگوائی گئی ہیں۔ ہر ٹرين پ5 بوگياں ہیں۔ ايک بوگی ميں 60 سيٹيں ہيں اور ہر بوگی ميں 200 مسافر سوار ہو سکتے ہيں۔
ٹرين ميں خواتين اور معذور افراد کے ليے عليحدہ سيٹيں مختص ہيں۔ 27 کلوميٹر کے ٹريک پر 26 اسٹيشن بنائے گئے ہيں، جب کہ 27 کلوميٹر کا فاصلہ تقريبا پينتاليس منٹ ميں طے کيا جائے گا۔ 2 زير زمين اور 24 اسٹيشن ايليويٹڈ يعنی بلندی پر ہيں۔
ٹرين ڈيرا گجراں سے محمود بوٹی، لکشمی چوک، جی پی او مال روڈ، ملتان روڈ، چوبر جی، ٹھوکر نياز بيگ، رائے ونڈ روڈ سے ہوتے ہوئے آخر ميں علی ٹاؤن پہنچے گی۔
[caption id="attachment_2080126" align="alignnone" width="800"]

اورنج لائن میٹرو ٹرین اسٹیشن کے داخلی راستے پر کھڑے سیکیورٹی گارڈز۔ فوٹو: آن لائن[/caption]
[caption id="attachment_2080131" align="alignnone" width="800"]

اورنج لائن میٹرو ٹرین کے انارکلی اسٹیشن کا اندر کا منظر۔ فوٹو: آن لائن[/caption]
[caption id="attachment_2080166" align="alignnone" width="800"]

عوام کی بڑی تعداد اورنج لائن میٹرو ٹرین میں سفر کی منتظر۔ فوٹو: آن لائن[/caption]
[caption id="attachment_2080151" align="alignnone" width="800"]

اورنج لائن میٹرو ٹرین میں عوام سفر کرتے ہوئے۔ فوٹو: آن لائن[/caption]
[caption id="attachment_2080141" align="alignnone" width="800"]

اورنج لائن میٹرو ٹرین میں چینی باشندے بھی سفر کر رہے ہیں۔ فوٹو: آن لائن[/caption]
[caption id="attachment_2080161" align="alignnone" width="800"]

ٹرین میں دوران سفر لڑکیاں خوشگوار انداز میں سیلفیاں بنا رہی ہیں۔ فوٹو: آن لائن[/caption]
[caption id="attachment_2080156" align="alignnone" width="800"]

بجلی سے چلنے والی پہلی میٹرو ٹرین میں مسافر خوش نظر آ رہے۔ فوٹو: آن لائن[/caption]