ننگرپارکر: مندر میں مورتیاں توڑنے والا شخص گرفتار

ملزم نے جرم پیسوں کے لالچ میں کیا
فوٹو: رفیق الرحمٰن
فوٹو: رفیق الرحمٰن
Hindu Temple فوٹو: رفیق الرحمٰن

تھرپارکر کے تحصیل ننگرپارکر کے نزدیک گاؤں مئو میں مندر پر توڑ پھوڑ اور بے حرمتی میں ملوث ملزم کو تھرپارکر پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی تھرپارکر جناب حسن سردار نیازی صاحب کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او ننگرپارکر نے مندر میں توڑپھوڑ کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے اقرار جرم کرتے ہوئے کہا کہ اس نے یہ سب پیسوں کے لالچ میں کیا۔

جمعہ 23 اکتوبر کو ننگرپارکر کے گاؤں مئو میں ملزم نے ہنگلاج ماتا کے مندر میں توڑ پھوڑ کرکے مورتیوں کو نقصان پہنچایا تھا۔

ایس ایچ او ننگرپارکر مندر گاؤں کے قریب پہاڑ پر ہے جہاں ملزم نے مورتی توڑی اور تصاویر چوری کیں۔

پولیس نے واقعے کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے معاون خصوصی پونجو مل بھیل نے واقعے کی مذمت بھی کی۔

NAGARPARKAR

hindu temple

Tabool ads will show in this div