خاکوں کی حوصلہ افزائی اسلام کونشانہ بنانا ہے،وزیراعظم

مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے

فرانسيسی صدر ایمانویل مکروں کے اسلام مخالف بيانات پر پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ خاکوں کی حوصلہ افزائی اسلام کو نشانہ بنانے کے برابر ہے۔ اسلام کو سمجھے بغٖیر نشانہ بنانے سے جذبات مجروح ہوئے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانسيسی صدر نے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کيا۔ وہ انتہا پسندی کو مسترد کرنے کے بجائے تقسيم بڑھا رہے ہيں، دنیا کو تقسیم کرنے سے انتہا پسندی مزید بڑھے گی۔ توہین آمیز خاکوں کے ذریعے اسلام پر حملے لاعلمی کا نتیجہ ہے۔

ترک صدر رجب طيب اردوان نے بھی شديد رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانسیسی صدر اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں۔ ان کو اپنے دماغ کا علاج کرانا چاہیئے۔

ترک صدر کے بیان پر احتجاج کرتے ہوئے فرانس نے ترکی سے اپنا سفير واپس بلا ليا۔

کچھ عرصہ سے فرانس ميں اسلام کے خلاف سرکاری سطح پرمسلسل مہم چلائی جارہی ہے۔ فرانسنسی جريدے چارلی ايبڈو نے پھر توہين آميز خاکے شايع کيے تھے۔ جس کے بعد ايک اسکول ٹيچرنے توہين آميزخاکے بنا کر بچوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جس پر اسے قتل کرديا گيا۔

واضح رہے کہ فرانسیسی صدر کے بیانات کے بعد بائیکاٹ فرانس کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ کویت کے بھی مختلف اسٹورز سے احتجاجاً فرانسیسی اشیا کو ہٹا دیا گیا ہے۔

IMRAN KHAN

FRENCH PRESIDENT

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div