مزار قائد پر نعرے بازی غلط نہيں، خورشيد شاہ

اتنا بڑا ری ایکشن دکھانا افسوسناک ہے
Oct 24, 2020

پيپلزپارٹی کے سینیئر رہنماء خورشيد شاہ نے مزار قائد پر کيپٹن ریٹائرڈ صفدر کی نعرے بازی کو ٹھيک قرار دے ديا۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ بابائے قوم کے سامنے کوئی روتا ہے اور فرياد کرتا ہے تو اس ميں غلط کيا ہے۔ اس پر اتنا بڑا ری ايکشن دکھانا افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ غلط روتے ہيں یا ٹھيک روتے ہيں یہ الگ بات ہے۔

پیپلزپارٹی رہنماء کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اور حکومت ایک پیج پر نہيں کیونکہ پیج ہی پھٹ گیا ہے۔ یہ بھی کہا کہ عمران خان  شروع سے کپتان رہے ہیں اس لیے آرڈر دینا ان کی عادت ہے۔

KHURSHEED SHAH

CAPTAIN SAFDAR AWAN

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div