میرے، ریحام اور خاندان کیلئے تکلیف دہ وقت ہے، عمران خان
لاہور : عمران خان نے ریحام خان سے طلاق کو تکلیف دہ وقت قرار دے دیا، کہتے ہیں ریحام کے کردار کا احترام کرتا ہوں، مالی معاملات سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔
عمران خان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ طلاق میرے، ریحام اور خاندان کیلئے تکلیف دہ وقت ہے، ریحام کے کردار کا احترام کرتا ہوں، میڈیا میں آنیوالی مالی معاملات سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ہماری نجی زندگی کا احترام کیا جائے، ریحام کے سماجی کام کرنے کی لگن کی قدر کرتا ہوں۔
مزید پڑھیے ؛ عمران کی ریحام سے علیحدگی کی یقین دہانی پر بہنوں سے صلح
پی ٹی آئی سربراہ عمان خان اور ٹی وی اینکر ریحام خان کا نکاح جنوری 2015ء میں ہوا تھا، دونوں کی شادی صرف 10 ماہ تک چل سکی۔ سماء
PTI
Politics
ImranKhan
IMRAN KHAN
RehamKhan
reham
IMRAN
@imrankhanpti
imrankhanpti
ANCHOR
Naeem ulHaq
Jamima Khan
PTI Spokesman
consent
Imran Sisters
تبولا
Tabool ads will show in this div