اماراتی شہری بغیرویزہ اسرائیل میں قیام کرسکیں گے

ویزے سے استثناء دوطرفہ تعاون مضبوط بنانےکی خواہش کاعکاس ہے
فوٹو: اتحاد ائیرلائن
فوٹو: اتحاد ائیرلائن
فوٹو: اتحاد ائیرلائن

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین امن معاہدے کے بعد یواے ای شہری اب بغیر ویزا90 روز کے لیے اسرائیل جاسکیں گے۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی وام کے مطابق وزارت خارجہ کے کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ویزے سے استثناء کا فیصلہ دونوں ملکوں کے شہریوں کو دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کی خواہش کا عکاس ہے جس سے خطے میں تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے یو اے ای سے پہلا مسافر طیارہ اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کے بن گورین ہوائی اڈے پر اترا تھا۔ جس میں یواے ای کی فضائی کمپنی اتحادائیرویز کے عملے کے ارکان سوار تھے جبکہ طیارہ تل ابیب سے اسرائیلی سیاحوں کو یو اے ای سیروسیاحت کے لیے لایا تھا۔

یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان ہفتے میں 28 پروازیں چلانے کے لیے منگل کے روز ایک سمجھوتا طے پایا تھا۔ دونوں ملکوں نے دُہرے ٹیکسوں سے بچنے کے لیے بھی ابتدائی سمجھوتے پر دستخط کیے تھے۔اس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور فروغ ہے۔

یو اے ای نے 13اگست کو اسرائیل کے ساتھ معمول کے سفارتی تعلقات استوار کرنے کے لیے تاریخی امن معاہدے کا اعلان کیا تھا اور پھر اس کی روشنی میں 29 اگست کو ایک فرمان جاری کیا تھا ،اس کے تحت اسرائیل کے معاشی بائیکاٹ سے متعلق یو اے ای کے قانون کو منسوخ کردیا ہے۔

اسرائیلی پارلیمان نے گزشتہ ہفتے یو اے ای کے ساتھ اس امن معاہدے کی توثیق کی تھی جبکہ یو اے ای کی وزارتی کونسل نے بھی 3روز پہلے اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات استوار کرنے کی منظوری دی تھی۔

UNITED ARAB EMIRATES

Israel UAE deal

Tabool ads will show in this div