شہبازشریف ای سی ایل معاملہ:نیب کی درخواست پرسپریم کورٹ سماعت کریگا

دو رکنی بینچ سماعت کرے گا
[caption id="attachment_2057551" align="alignright" width="800"]Shahbaz Sharif فوٹو: آن لائن[/caption]

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کا نام سفری پابندی کی فہرست ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق نیب کی درخواست پر سپریم کورٹ 27 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔

جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ ( جسٹس مشیر اور جسٹس منیب اختر) 27 اکتوبر کو درخواست کی سماعت کرے گا۔ عدالت عظمیٰ نے پراسیکیوٹر جنرل نیب سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔

اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل ) سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔

قومی احتساب بیورو کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا۔ نیب نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں وفاقی کابینہ نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی اہلیہ، 2 بیٹوں سمیت 10 افراد کے نام بھی ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی تھی۔

SHJAHBAZ SHARIF

Tabool ads will show in this div