پی ڈی ایم کے کوئٹہ جلسے کی جگہ تبدیل

سیکیورٹی تھریٹ کے باعث جگہ تبدیل کی گئی

PDM Karachi

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا 25اکتوبر کو کوئٹہ میں منعقد ہونے والے جلسے کی جگہ تبدیل کر دی گئی۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کہتے ہیں کہ پی ڈی ایم کو جلسے کے لیے ایوب اسٹیڈیم کا فٹ بال گراؤنڈ فراہم کر دیا گیا ہے جہاں فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائیگی۔

پی ڈی ایم میں شامل اپوزیشن جماعتوں نے بھی حکومتی پیش کش قبول کرتے ہوئے جلسہ ایوب اسٹیڈیم کے فٹ بال گراؤنڈ میں منعقد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نیکٹا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیم کوئٹہ اور پشاور میں دہشتگرد حملوں کی تیاری کر رہی ہے۔ دہشتگرد منصوبے میں ہائی پروفائل سیاسی شخصیت کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

اس سے قبل پی ڈی ایم گوجرانوالہ اور کراچی میں بھی جلسہ منعقد کر چکی ہے۔

تھریٹ الرٹ

گزشتہ روز نیکٹا نے سیکیورٹی الرٹ جاری کیا تھا جس میں اہم سیاسی شخصیت کو خودکش دھماکے کے ذریعے نشانہ بنانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔

نیکٹا نے چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز کو خطرات سے آگاہ کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق قمر دین کاریز سے برآمد ہونیوالا بارودی مواد کوئٹہ اور پشاور میں دہشت گردی میں استعمال ہونا تھا۔

اتھارٹی نے سیاسی اور مذہبی اجتماعات کی سیکیورٹی بڑھانے کی بھی سفارش کر دی۔

نیکٹا کے مطابق دہشتگرد منصوبے میں ہائی پروفائل شخصیت کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی شامل ہے جبکہ کالعدم تنظیم کوئٹہ اور پشاور میں سایسی اور مذہبی قائدین پر حملہ کرسکتی ہے۔

ٹریفک پلان

کوئٹہ ٹریفک پولیس نے 25 اکتوبر کو پی ڈی ایم کے جلسے کے لیے ٹریفک پلان بھی جاری کر دیا ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سریاب روڈ سے ہاکی چوک تک کا علاقہ بند ہوگا جبکہ کالونی روڈ بھی بند رہے گا۔ جناح اور کواری روڈ سے امداد چوک تک کا علاقہ ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔ بلوچستان پل ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہو گا۔

ریلوے اسٹیشن سے زرغون روڈ تک ٹریفک نہیں جائے گی۔ جوائنٹ روڈ اور اسپنی کراس تک پارکنگ نہیں ہوگی۔ ایئرپورٹ روڈ سے آنے والی ریلیاں طور ناصر پل سے جبل نور تک جائیں گی۔

وی آئی پی پارکنگ ریلوے ہاکی گراؤنڈ کے سامنے سیکرٹریٹ کی پارکنگ میں ہوگی۔ اسٹیڈیم میں بھی پارکنگ قائم کی گئی ہیں۔ جلسے میں شرکت کرنے والوں کی رہنمائی کے لیے ٹریفک پولیس ہر چوک اور چوراہے پر موجود رہے گی۔

PDM

Tabool ads will show in this div