فیصل آباد: ڈکیتی مزاحمت پر قوال شیر میانداد زخمی

انہیں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا
Oct 23, 2020
فوٹو: شیر میانداد فیس بک
فوٹو: شیر میانداد فیس بک
[caption id="attachment_2077361" align="alignnone" width="800"]Sher Miandad فوٹو: شیر میانداد فیس بک[/caption]

فيصل آباد کے علاقے چک 204 میں ڈکيتی مزاحمت پر معروف قوال شير ميانداد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق شیر میانداد کو مندراں والا دربار پر قوالی کے بعد واپسی پر ڈاکوؤں نے گھیر لیا تھا جہاں مزاحمت پر فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔

انہیں طبی امداد کے لیے فیصل آباد کے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تھانہ مدینہ ٹاون ميں شیر میاں داد کے بیٹےعبید علی کی مدعیت میں مقدمہ ڈکیتی کی دفعات کے تحت 2 نامعلوم ملزمان کےخلاف درج کیا گیا۔ عبید علی کے مطابق ڈاکو 2لاکھ روپے چھین کر لے گئے جبکہ مزاحمت پر مجھے اور والد کو زخمی کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تحقيقات کر رہے ہيں اور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

شیر میانداد پنجاب کے شہر پاکپتن میں پیدا ہوئے اور انہوں نے قوالی کا آغاز 1996 میں شروع کیا۔ شیر میانداد قوامی کے ساتھ ساتھ گلوکاری بھی کرتے ہیں۔

ان کے دادا دین محمد قوال بھارت اور پاکستان کے مشہور قوال تھے۔ انہوں نے موسیقی اپنے والد استاد میانداد خان سے سیکھی۔

Tabool ads will show in this div