نواز شریف کیخلاف نیا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری

احسن اقبال کیخلف بھی کرپشن ریفرنس دائر ہوگا، نیب
Oct 22, 2020

نیب نے نواز شریف کیخلاف نیا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی، سیکیورٹی گاڑیوں کے غیر قانونی استعمال کے ریفرنس میں فواد حسن فواد اور آفتاب سلطان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

نیب اعلامیے کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف سیکیورٹی گارڈیوں سے متعلق نیا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی گئی، 73 سیکیورٹی گاڑیوں کے غیر قانونی اسعمال سے قومی خزانے کو پونے 2 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

نیب کے مطابق ریفرنس میں فواد حسن فواد اور آفتاب سلطان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

نیب نے سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کیخلاف بھی کرپشن ریفرنس دائر کرنے کی منظور دیدی۔

Tabool ads will show in this div