پسنی:نالےسے 824 کلو گرام چرس برآمد

کوسٹ گارڈ نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا
Oct 22, 2020

Pasni drugs

بلوچستان کے ضلع پسنی میں پاکستان کوسٹ گارڈز نے کارروائی کرتے ہوئے 824 کلو گرام چرس برآمد کرلی۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کے عملے نے خفیہ اطلاع پر پسنی کے علاقے شادی کور سیاہی نالے میں چھپائی گئی 824 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔

ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے جوانوں کی اس انتھک محنت اور اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔

ترجمان کے مطابق پکڑی گئی منیشات بیرون ملک اسمگل کی جانا تھی تاہم پاکستان کوسٹ گارڈز نے بروقت کارروائی کرکے منیشات اسمگلنگ کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

Tabool ads will show in this div