سپریم کورٹ کےباہرریڈیوپاکستان کےملازمین کااحتجاج،پولیس کاکریک ڈاؤن

اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے سامنے شاہراہ دستور پر دھرنے دینے والے ریڈیو پاکستان کے ملازمین کو پولیس نے دھرلیا۔ رات گئے کریک ڈاؤن کے دوران 20 سے زائد مظاہرین گرفتارکرکےمختلف تھانوں میں منتقل کردیئے گئے۔
ریڈیو پاکستان سےنکالےگئے750ڈیلی ویجز ملازمین نےگزشتہ روز سپریم کورٹ کےسامنے صبح سے رات تک احتجاج کیا۔ مظاہرین کے دھرنے کے باعث شاہراہ دستور پرٹریفک بلاک رہی۔
برطرف ملازمین کا مطالبہ تھا کہ اُنہیں فوری بحال کیا جائے۔ مظاہرین نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش بھی ٹھکرا دی۔رات گئے جب بیشتر ملازمین گھروں کو چلےگئے تو پولیس نے دھرنا شرکاء پر دھاوا بول دیا۔
پولیس کریک ڈاؤن نے کرکے 2 درجن کے قریب ملازمین کو گرفتار کر کے مختلف تھانوں میں منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق بعض مظاہرین نے مزاحمت کی جس کے باعث 2 اہلکاروں کی وردی پھٹ گئی۔مظاہرین کیخلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔