ثناء جاویداورعمیرجسوال کی جانب سےآپ سب کا شکریہ
دو روز قبل ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے گلوکار عمیر جسوال اور اداکارہ ثناء جاوید نے مبارکباد اور دعائیہ پیغامات بھیجنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
عمیر جسوال نے انسٹا پوسٹ پراپنی اور ثناء کی تازہ ترین سیلفی کے ساتھ دونوں کی جانب سے پیغام شیئرکیا۔
ثناء اوراپنی جانب سے مداحوں کاشکریہ ادا کرتے ہوئے عمیر نے لکھا "تمام ترگرمجوشی، محبت اور نیک خواہشات کیلئے بہت بہت شکریہ۔ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمارے ارد گرد بہت سے پیارے موجود ہیں جو ہمارے لیے بہت زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔ "۔
عمیر نےمزید لکھا " کاش ہم انفرادی طورپرآپ میں سے ہر ایک کا شکریہ ادا کرسکتے، براہ کرم ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ بہت زیادہ پیار"۔
منگل 20 اکتوبرکو ثناءاور عمیرنے اچانک اپنے نکاح کی تصاویرانسٹا پرشیئر کر کے دیکھنے والوں کوحیرت سے دوچار کیا تھا۔
View this post on Instagram
شادی کی تقریب کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی تھی جس میں قریبی احباب ہی شریک تھے۔ 27 سالہ ثناء اور33 سالہ عمیرکےدرمیان تعلق کی خبریں کچھ عرصہ پہلے میڈیا کی زینت بنیں تاہم دونوں نے ہی ایسی کسی خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی۔