عمران خان اور ریحام خان میں طلاق ہوگئی
لاہور : عمران خان اور ریحام خان میں طلاق ہوگئی، دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ باہمی اتفاق رائے سے کیا، پی ٹی آئی رہنماء نعیم الحق نے خبر کی تصدیق کردی۔
مزید پڑھیے ؛ میرے، ریحام اور خاندان کیلئے تکلیف دہ وقت ہے، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے جنوری 2015ء میں ٹی وی اینکر ریحام خان سے شادی کی تھی، تحریک انصاف کے رہنماء نعیم الحق نے عمران خان اور ریحام خان میں طلاق کی تصدیق کردی۔
نعیم الحق نے سماء کو بتایا کہ عمران خان اور ریحام خان میں طلاق ہوچکی ہے، ریحام ان دنوں لندن میں ہیں، اس حوالے سے مزید کچھ نہیں کہنا چاہتا۔
مزید پڑھیے ؛ عمران کی ریحام سے علیحدگی کی یقین دہانی پر بہنوں سے صلح
ریحام خان نے سماء کے اینکر ندیم ملک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور میں نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
We have decided to part ways and file for divorce.
— Reham Khan (@RehamKhan1) October 30, 2015
یاد رہے کہ عمران اور ریحام دونوں کی یہ دوسری شادی تھی، پی ٹی آئی کپتان کے جمائما خان سے 2 بچے ہیں جبکہ ریحام خان کے بھی پہلے شوہر سے 3 بچے ہیں۔
واضح رہے کہ عمران خان اور ریحام خان میں اختلافات کی خبریں اس وقت منظر عام پر آئیں جب پی ٹی آئی رہنماء نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ریحام کو پارٹی میں کوئی عہدہ نہیں دیا جائے گا۔ انہیں میڈیا پر یہ کہتے بھی سنا گیا کہ اگر ریحام نے مجھ سے 10 لاکھ روہے کا بیگ خریدنے کی خواہش کی تو انہیں طلاق دے دوں گا۔
عمران خان کی ریحام خان سے شادی پر ان کی بہنیں بھی خوش نہیں تھیں، جس کا اظہار انہوں نے برملا کیا بھی تھا، دونوں کا نکاح رواں سال جنوری میں ہوا تھا، عمران اور ریحام کی شادی تقریباً 10 ماہ رہی۔ سماء