کراچی:17 سالہ واٹرٹینکرڈرائیورنے 5گاڑیوں کوٹکرماردی
حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
[caption id="attachment_2076336" align="alignright" width="890"]
فائل فوٹو[/caption]

کراچی کے علاقے ڈیفنس زمزمہ میں کم عمر واٹر ٹینکر ڈرائیور نے 5 گاڑیوں کو ٹکر مار کردی۔ خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے ڈيفنس زمزمہ میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے بے قابو ہو کر 5 گاڑيوں کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے فوری بعد علاقہ مکينوں نے ٹرک کلينر کو پکڑليا، جب کہ ڈرائيور فرار ہونے ميں کامياب ہوگيا۔
پولیس کے مطابق 17 سالہ ڈرائيورجو ٹينکر کا کلینر تھا، ٹینکر چلانا سيکھ رہا تھا کہ اس دوران حادثہ پیش آیا۔ پولیس نے کلینر کو گرفتار کرلیا۔ جب کہ ڈرائیور کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سات اکتوبر کو بھي بلوچ کالونی کے قریب تیز رفتار ڈمپر بے قابو ہوکر سڑک پر چلتی گاڑیوں سے جا ٹکرایا تھا۔ اس حادثے میں بھی 5 گاڑیوں کو نقصان پہنچا تھا۔