یواےای میں 12ربیع الاول کو عام تعطیل کا اعلان

تمام سرکاری محکمے اتوار یکم نومبر کو کھلیں گے
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے 12 ربیع الاول کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق اماراتی وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں جمعرات 29 اکتوبر کو 12 ربیع الاول (عید میلاد النبیﷺ) کے موقع پر تعطیل ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے کہا ہے کہ تمام سرکاری محکمے اتوار یکم نومبر کو کھلیں گے جبکہ 12 ربیع الاول عام تعطیل ہوگی۔

دوسری جانب فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورسز(ایف اے ایچ آر) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چھٹی کی تصدیق بھی کردی ہے۔

موقع کی مناسبت سے ملک کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان، نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم اور ولی عہد ابوظبی شیخ محمد بن زاید کو عید میلاد النبیﷺ کی مبارکباد بھی پیش کی گئی۔

UNITED ARAB EMIRATES

12th rabi ul awal

Tabool ads will show in this div