ایم کیوایم کےسابق صوبائی وزیر کراچی میں لوٹ لیے گئے

سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

کراچی کے علاقے دستگیر میں 2 موٹر سائیکل پر سوار 4 ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر ایم کیو ایم پاکستان کے سابق ایم پی اے کامران اختر کو لوٹ لیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ منگل کی رات پیش آیا جہاں سابق رکن صوبائی اسمبلی کامران اختر سے ڈاکوؤں نے انکے گھر کے باہر ہی لوٹ مار کی اور فرار ہوگئے۔

لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس میں 2 موٹر سائیکلوں پر 4 لٹیروں کو واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Tabool ads will show in this div