کراچی واقعات: گورنر سندھ کل وزیراعظم سے ملاقات کریں گے

صورتحال تشویشناک ہے، عمران اسماعیل

سندھ کے گورنر عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سندھ میں جو کچھ ہورہا ہے وہ خطرناک صورت حال ہے۔ نوبت یہاں تک آپہنچی کہ آرمی چیف کو مداخلت کرنا پڑی ہے۔

سماء ٹی وی کے پروگرام میں اینکر پرسن ندیم ملک سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ ميں جو ہورہا ہے وہ خطرناک صورت حال ہے۔ نوبت يہاں تک نہيں پہنچنی چاہيے تھی کہ آرمی چیف کو نوٹس لینا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے اب نوٹس لیا ہے۔ واقعہ کی تحقیقات ہوگی اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہوگی۔ تحقیقات سے قبل کچھ کہنا ٹھیک نہیں۔ انکوائری رپورٹ کا انتظار کرنا چاہیے۔

ندیم ملک نے ان سے پوچھا کہ آپ سندھ میں وفاق کے نمائندے ہیں۔ کراچی میں حالیہ واقعات کے بعد آپ کی وزیراعظم یا آرمی چیف سے بات ہوئی یا نہیں۔ گورنر سندھ نے جواب دیا کہ وزیراعظم سے رابطہ ہوا ہے۔ انہوں نے رپورٹ مانگی تھی، وہ انہیں دی گئی جبکہ آرمی چیف سے رابطہ نہیں ہوا۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ ان کی وزیراعظم سے ملاقات طے شدہ ہے اور وہ کل ملنے جائیں گے جس میں بات ہوگی۔

IMRAN KHAN

Tabool ads will show in this div