ووٹ کوعزت دو کا نعرہ گناہ بن گیا، فضل الرحمن

پی ٹی آئی خود حرمین شریفین میں گو نوازگو کے نعرے لگاتی رہی
Oct 20, 2020

جمعیت علمائے اسلام(ف) سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ کیپٹن صفدر کا ووٹ کوعزت دو کا نعرہ ایک گناہ بن گیا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام(ف) سربراہ مولانا فضل الرحمن نے حیدر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی توحرمین شریفین میں گو نواز گو کے نعرے لگاتی رہی ہے لیکن کیپٹن صفدر کا ووٹ کوعزت دو کا نعرہ ایک گناہ بن گیا۔

سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ دھرنے کے معاہدے پرعملدرآمد نہیں کیا گیا اس لئے مزید بڑی تحریک چلا رہے ہیں،ہمیں افسوس ہےکہ اداروں کا نام کیوں لیا جارہا ہے۔

مولانا فض الرحمن نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کل انکی حکومت نےاس واقعے پر ندامت کا اظہار کیا حکومت کوقانون کےمطابق راستے اختیار کرنے پڑتے ہیں۔

MAULANA FAZL UR REHMAN

Tabool ads will show in this div