پشاوردھرنے کا میدان سج گیا،شیخ رشید کا شرکاء سے گرما گرم خطاب

ویب ڈیسک:
پشاور : صوبائی دارالحکومت پشاور کے رنگ روڈ پر تحریک انصاف کے دھرنے کا پنڈال پوری آب و تاب کے ساتھ چمک رہا ہے، پاکستان تحریک انصاف کا امریکی میزائل حملوں کے خلاف دھرنا شروع ہوگیا ہے، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت مرکزی قیادت جلسہ گاہ میں پہنچ گئی ہے۔

دھرنے کے شرکاء اور عمران خان سے اظہار یک جہتی کیلئے عوامی لیگ سربراہ شیخ رشید بھی کپتان کے ہمراہ جلسہ گاہ میں موجود ہیں۔ رنگ روڈ پر بنایا گیا پنڈال پوری طرح بھر گیا ہے جبکہ لاہور اور پشاور کے مختلف علاقوں سے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔اسٹیج پر عمران خان کے علاوہ فوزیہ قصوری،جہانگیرترین،شاہ محمودقریشی اورجاویدہاشمی، شیخ رشید اور جمشید دستی موجود ہیں۔

دھرنے کے مقام پر پہنچنے کے بعد شیخ رشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام باہر نکليں اور ليٹروں، چوروں اور ڈاکوؤں کا راج ختم کر ديں،نواز شريف خود ٹماٹر ہيں،انہيں ٹماٹر کی قيمت کا کیا پتہ۔،100روپے سے کم ميں کوئی سبزی نہيں ملتی، پاکستان میں خاندانوں کی حکومت ہے۔

شیخ رشید نے دھرنے کے شرکاء کے دلوں کو گرماتے ہوئے حکومتی ایوانوں کو للکارا اور کہا کہ آج پاکستان کی سلامتی کو شديد خطرات لاحق ہيں،غريب عوام کو حکمرانوں نے ديوار سے لگا ديا ہے، آج جمہوريت کو جمہوريت سے خطرہ ہے۔ شیخ رشید نے وفاقی حکومت پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ نوازشریف کا ایجنڈا فوج کو توڑنا، ملک میں فسادات کرانا اور بھارتی بالادستی تسلیم کرنا ہے۔ موجودہ حکومت جھرلو سے اقتدار میں آئی، چار حلقوں میں ووٹوں کی گنتی کرائی جائے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ ہم ہیپاٹائٹس، ٹی بی، مہنگائی اور میزائل حملوں سے مر رہے ہیں، پختونوں غور سے دیکھو نواز شریف کا ایجنڈہ  فوج کو توڑنا ہے، حکومت نے ڈالر مہنگا کرکے ملکی معیشت تباہ کردی، نواز شریف کا ایجنڈہ ہے کہ بھارت کی بالا دستی کو تسلیم کیا جائے، وزيراعظم کو معلوم نہيں کہ ٹماٹر کی قيمت کیا ہے۔

رنگ روڈ پر ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے میں سربراہ عمران خان اسٹيج پر موجود ہیں، جب کہ شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین اور دیگر رہ نما بھی اسٹيج پر براجمان ہیں۔ پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کیلئے جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ اور دیگر رہنما اور اتحادی بھی موجود ہیں۔ سماء

کا

سے

universities

newspapers

dacoit

Tabool ads will show in this div