اسلام آباد:حکومت اور لیڈی ہیلتھ ورکرزمیں مذاکرات کامیاب

کمیٹی بنانے کا فیصلہ
اسلام آباد: احتجاج کے دوران کا ایک منظر

اسلام آباد ميں حکومت اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ وفاق سے معاہدے کے بعد ڈی چوک پر خواتین ہیلتھ ورکرز نے دھرنا ختم کرديا۔

ہيلتھ ورکرز اور مذاکراتی ٹيم کے درميان 6 نکاتی معاہدے پر اتفاق ہوا۔ جس کے مطابق ہيلتھ ورکز کیلئے صوبے ميں تنخواہ کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل کو بھيجا جائے گا۔ خواتين ورکرز کے تمام مسائل حل کرنے کيلئے کميٹی بنانے کا فيصلہ کيا گيا ہے، جس ميں تمام صوبوں کی نمائندگی شامل ہوگی۔ حکومت تمام صوبوں کے آئی جیز کو ہیلتھ ورکرز کی سیکیورٹی کیلئے خط لکھے گی۔

حکومت پنجاب ہیلتھ ورکرز کے سروس اسٹرکچر کیلئے 3 ماہ کے اندر اقدامات کرے گی۔ ورکرز کا کہنا ہے کہ مذاکرات کیلئے آنے والے وزير مملکت علی محمد خان نے يقين دلايا کہ تنخواہ میں اضافہ کریں گے، يہ صوبائی معاملہ ہے۔ خصوصی کمیٹی بات چیت کرے گی، جس ميں تمام صوبوں کے سيکريٹری صحت شامل ہوں گے۔

پنشن اورگریجویٹی کا معاملہ وزیراعلیٰ پنجاب کی بنائی گئی کمیٹی کو بھیجا جائیگا۔ حکومت تمام صوبوں کے آئی جیز کو ہیلتھ ورکرز کی سیکیورٹی کیلئے خط لکھے گی۔ حکومت پنجاب ہیلتھ ورکرز کے سروس اسٹرکچر کیلئے 3 ماہ کے اندر اقدامات کرے گی۔

وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی بھی ہیلتھ ورکرز کے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کریگی۔ سیکریٹری صحت خیبرپختونخوا بھی لیڈیزہیلتھ ورکرز سے میٹنگ کر کے معاملات حل کریںگے۔

LADY HEALTH WORKERS

D CHOWK

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div