جبران ناصرنےمنشاء پاشاکی سالگرہ خاص بنادی

دونوں کی منگنی گزشتہ سال دسمبرمیں ہوئی تھی
Oct 20, 2020
[caption id="attachment_2074246" align="alignnone" width="800"] تصویر: منشاءپاشا/انسٹاگرام[/caption]

اداکارہ منشاء پاشا نے اپنی 33 ویں سالگرہ منگیتر جبران ناصر، فیملی اوردوستوں کے ہمراہ منائی۔

منشاء نے انسٹا گرام پر فالوورزکیلئے اپنے اسپیشل لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئرکیں جس میں وہ دوستوں اور گھروالوں کے ہمراہ کیک کاٹ رہی ہیں۔

ایک ویڈیومیں منشاء نے جبران کے ہمراہ کیک کاٹا، یہ پارٹی ان کے دوستوں کی جانب سے سرپرائز تھی۔

ایک اور ویڈیو میں منشاء والدہ اور بہن کے ہمراہ دیکھی جاسکتی ہیں، پوسٹ کے کیپشن انہوں نے لکھا " فیملی کے ساتھ" ۔

منشاء نے فالوورز کو بتایا کہ ان کے گھر میں بچپن سےروایت رہی ہے کہ رات کو 12 بجے کیک کاٹا کرتے تھے۔

تنقید کرنے والوں کیلئے منشاء پاشا کا جواب

منگیتر جبران ناصر کے ہمراہ 2 دلکش تصاویر شیئر کرتے ہوئے منشاء نے کیپشن میں لکھا کہ جبران نے ان کی سالگرہ کو بہت خاص بنادیا۔

View this post on Instagram

The One(s) with him He makes it special ❤️

A post shared by Mansha Pasha (@manshapasha) on Oct 19, 2020 at 5:21am PDT

وکیل اور سماجی رہنما جبران ناصر اور منشاء کی منگنی گزشتہ سال دسمبرمیں ہوئی تھی۔

تقریبا ڈیڑھ سال قبل کامیڈین اوراداکارہ فائزہ سلیم کی مہندی میں دونوں کی ڈانس ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دونوں کی گہری دوستی کی خبریں گردش کرتی رہیں لیکن دونوں نے کبھی بھی عوامی سطح پر اپنے تعلق کے حوالے سے بات چیت نہیں کی ۔

جبران ناصر نے منشاء پاشا کا انتخاب کیوں کیا؟

منشا پاشا نے کئی ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرنے کے ساتھ فلم ’’چلے تھے ساتھ ‘‘ سے فلمی دنیا میں قدم رکھا جبکہ 2019 میں ریلیز ہونے والی منشاء کی فلم ’’ لال کبوتر ‘‘ وینکورانٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

اداکارہ کا آن ائرڈرامہ "محبت تجھے الوداع" ہے جس میں ان کے ہمراہ زاہد احمد اور سونیاحسین ہیں۔

mansha pasha

Tabool ads will show in this div