لاہور میں اورنج لائن ٹرين کا کرایہ طے

محکمہ ٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
Oct 20, 2020
فوٹو: آن لائن
فوٹو: آن لائن
Orange Line فوٹو: آن لائن

لاہور میں اورنج لائن ٹرين میں سفر کرنے کے لیے مسافروں کو یکطرفہ کرايہ 40 روپے ادا کرنا ہوگا۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے نوٹيفکيشن جاری کر دیا گیا۔

ڈيرہ گجراں سے علی ٹاون تک اورنج لائن ميٹرو ٹرين سروس کا باقاعدہ آغاز 25 اکتوبر کو ہوگا جبکہ سروس فروری 2020 میں مکمل طور پر فعال کی جائے گی۔

بجلی سے چلنے والی اورنج ٹرين مکمل آٹو ميٹک ہے جس ميں 200 مسافروں کے بيٹھنے اور 800 کے کھڑے ہونے کی گنجائش ہے۔ ٹرين کا روٹ 27 کلو ميٹر طويل ہے۔ میٹرو ٹرین کے انجن کے پیچھے 5 بوگیاں نصب ہونگی اور یہ فاصلہ 45 منٹ ميں پورا کریں گی۔

اس سے قبل محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے ٹرین کا کرایہ 50 سے 60 روپے مقرر کرنے پر غور کیا جا رہا تھا۔

ORANGE LINE TRAIN

Tabool ads will show in this div