ویڈیو:جہاز میں بھی ’ووٹ کو عزت دو‘ کے نعرے

مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر نے ووٹ کو عزت دو کے نعرے کو خاصی مقبول کردیا ہے۔ کراچی میں مزار قائد پر یہ نعرہ لگانے کے باعث انہیں حوالات کی ہوا کھانی پڑی مگر نعرہ مزید مقبول ہوگیا۔
کراچی کی عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد مریم نواز، کیپٹن صفدر اور مریم اورنگزیب جب لاہور روانگی کیلئے جہاز میں سوار ہوئے تو وہاں پہلے سے موجود لوگوں نے ان کو دیکھ کر ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگا دیے۔
ویڈیو میں نظر نہ آنے والے ایک شخص نے پس منظر سے کیپٹن صفدر سے کہا کہ ہمیں آپ پر فخر ہے۔ صفدر نے ان کا شکریہ ادا کیا۔
مریم نواز، کیپٹن صفدر اور مریم اورنگزیب پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 306 سے لاہور روانہ ہوگئے۔ ان کی جہاز میں بیٹھنے کے بعد کی تصویر بھی منظر عام پر آئی جس میں تینوں ایک ہی قطار میں نشستوں پر بیٹھے ہیں۔
مریم نواز نے روانگی سے قبل ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’شکریہ کراچی، آپ نے مجھے جیت لیا ہے۔‘