مسلط شدہ ٹولےکی مت ماری گئی ہے، رانا ثناء اللہ

صفدر کی گرفتاری اس کا ثبوت ہے
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/10/Ali-Zaidi.mp4"][/video]

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ملک پر مسلط ٹولے کی مت ماری گئی ہے۔ یہ نفرت اور انتقام میں غرق ہوچکے ہیں۔

سماء ٹی وی کے ٹاک شو میں اینکر ندیم ملک سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جب کسی کی شامت آتی ہے تو اللہ تعالیٰ اس کو ڈنڈے نہیں مارتا بلکہ اس کی مت ماری جاتی ہے۔ اس کی سمجھ اور عقل جواب دے جاتی ہے۔ اس وقت ملک پر مسلط ٹولہ انتقام اور نفرت میں ڈوبا ہی نہیں بلکہ غرق ہوچکا ہے۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر کا حوالہ دیا کہ ان میں اپوزیشن کے خلاف اس قدر انتقام اور نفرت ہے کہ آپ وزیراعظم کی تقریر سن لیں۔ جب وزیراعظم اس طرح کی گفتگو کریں گے تو پھر ایسے اللے تللے ہوں گے۔

ندیم ملک نے سوال کیا کہ کیپٹن صفدر نے مزار قائد پر ہلڑبازی کی ہے۔ کیا یہ درست ہے۔ اس پر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ قائداعظم کے مزار کی اپنی اہمیت، احترام اور عزت ہے لیکن جب بھی وہاں سیاسی اجتماع ہوئے یا سیاسی لیڈر گئے ہیں وہاں چھوٹا موٹا ہلہ گلہ ہوجاتا ہے۔

انہوں نے عمران خان کی مزار قائد پر آمد اور کارکنان کی نعرے بازی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا ان کلپس سے بھرا پڑا ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ قائداعظم کے مزار پر جاکر قائداعظم زندہ باد، مادر ملت زندہ باد اور ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگائے ہیں، یہ کوئی توہین آمیز کلمات تو نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگراس پر ایف آئی آر ہوگئی تو پھر معاملہ عدالت میں لے جاتے۔ وہ ( صفدر) جواب دیتے۔ قانونی کارروائی میں شفافیت آجاتی۔ یہ انہوں نے کیا کردیا۔ بیڈروم میں داخل ہوگئے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 14 کے مطابق ہر شہری کی عزت نفس اور نجی زندگی کے تقدس کا حق ناقابل تنسیخ ہے۔ آپ آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ سندھ پولیس نے گرفتار کیا ہے اور بیڈروم میں وہ داخل ہوئے ہیں۔ سندھ حکومت کو چاہیے کہ آئی جی سے لیکر پوری کمان کو معطل کردیں۔

Tabool ads will show in this div