اداکارہ میرا کی بلاول بھٹو زرداری سے ملنے کی خواہش

اداکارہ کی سماء سے خصوصی بات چیت
Oct 19, 2020

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/10/Meera-On-Bilawal-Zardari-Pkg-19-10.mp4"][/video]

اداکارہ میرا نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

سماء سے خصوصی گفتگو میں میرا نے کہا ان کی خواہش ہے کہ بلاول بھٹو زرداری  سے ملا قات کریں کیونکہ وہ مستقبل کا پاکستان ہیں اور نوجوان قیادت کو آگے آنا چاہئے۔

 سابق صدر آصف علی زرداری کے حوالے سے میرا نے کہا کہ وہ ان کی صحت کے حوالے سے خاصی فکر مند اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دل سے دعا گو ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ سابق صدر زرداری کو اپنا محسن مانتی ہیں، انہوں نے ان کے ہاتھ سے ایوارڈ وصول کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ زرداری صاحب کو کبھی فراموش نہیں کر سکتیں۔

سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا کے بعد اداکارہ میرا بھی کراچی میں صفائی کی خراب صورتحال کے بارے میں فکر مند نظر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو دیکھ کر بہت افسوس ہوا یہاں دھول مٹی اور آلود گی بہت زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا کراچی تو قائداعظم کا خواب نہیں تھا، ان کے خواب تو کچھ اور تھے، حکومت میں شامل کچھ لوگ کراچی کے حوالے سے سنجیدہ نہیں۔

bilawal bhutto zardari

Tabool ads will show in this div