اپنی "حلیمہ سلطان" کیلئےبلال مقصود کی تُرک میوزک ٹریٹ

اپنی طوطی کا نام "حلیمہ سلطان " رکھنے والےگلوکاروموسیقاربلال مقصود اس باراس کے پسندیدہ میوزک کے ساتھ سامنے آئے ہیں۔
پاکستان میں تُرک ڈرامہ سیریل "ارطغرل غازی" بیحد مقبول ہے، اس کے مرکزی کردار کا نام اپنے کاک ٹائل برڈ کو دینے والے بلال مقصود نے طوطی کیلئے ترک دھن بجاتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اپنے اعزاز میں بجائی جانے والی اس دھن کے دوران "حلیمہ سلطان" مزے سے بلال کے ہاتھوں میں پکڑے رباب پربیٹھی ہیں۔
View this post on Instagram
بلال مقصود نے کیپشن میں لکھا " اپنی حلیمہ کو اس کے ٹائپ کی پسندیدہ موسیقی سنوانے کی کوشش کررہا ہوں "۔
گلوکار کے فالوررز نے ویڈیو سے خوب محظوظ ہوتے ہوئے دلچسپ تبصرے کیے۔
اس سے قبل انسٹا پوسٹ میں بلال نے فالووز سے اپنے کاک ٹائل برڈ کا نام "حلیمہ سلطان" رکھنے کیلئے تجویزمانگی تھی۔
تاجدار طوطی کی تصویرپوسٹ کرتے ہوئے بلال نےکیپشن میں لکھا تھا " میں اس کا نام حلیمہ سلطان رکھنے کا سوچ رہا ہوں لیکن میری فیملی کا کہنا ہے کہ نہیں ، تم ایسا نہیں کرسکتے، آپ لوگ کیا کہتے ہیں؟ "۔
گلوکارکے فالوورز میں سے کسی نے انہیں طوطی کا نام سلطان یا سلطانہ تجویزکیاتو کسی نے لکھا کہ " حورم سلطانہ " یا " رضیہ سلطانہ" نام رکھ لیں۔ایک اور صارف نے ہنستے ہوئے ایموجی کے ساتھ لکھا تھا "میں اسے پیار سے ایسرا کہوں گی"، جو کہ حلیمہ سلطان کا اصل نام ہے۔
ڈرامہ “ارطغرل غازی” وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرپاکستان میں یکم رمضان المبارک سے سرکاری ٹی وی پراردو ڈبنگ کے ساتھ نشر کیا جا رہا ہے۔ڈرامے میں 13ویں صدی میں سلطنت عثمانیہ کے قیام سے قبل اسلامی فتوحات کا سلسلہ دکھایا گیا ہے۔
حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ایسرا بالجیک کیوموبائل اور پاکستان میں ٹیلی کام سروس پروائیڈرجازکی ابرانڈ ایمبیسڈر مقررکی جا چکی ہیں جبکہ انہیں پاکستان سپرلیگ میں پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسڈر بنائے جانے کی اطلاعات بھی سرگرم ہیں۔