فلم"قائداعظم زندہ باد"کاایکشن سے بھرپورٹیزرریلیز

جانتے ہونوٹ پرقائداعظم کی تصویرکیوں ہے؟
تصویر: ٹیزر/یوٹیوب

ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کی بے صبری سے انتظار کی جانے والی فلم " قائداعظم زندہ باد" کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے۔

ٹیزر سے کہانی توکھل کرسامنے نہیں آئی لیکن شائقین کو یہ اندازہ ضرور ہوگیا کہ فلم ایکشن اور تھرل سے بھرپور ہے۔

ٹیزر کا آغاز پولیس کی وردی میں ملبوس مصطفیٰ سے ہواجو فل ایکشن میں نظر آرہے ہیں جبکہ ماہرہ خان کا دبنگ انداز بھی دیکھنےسے تعلق رکھتا ہے۔

فلم "قائداعظم زندہ باد" میں فہد مصطفیٰ کی پہلی جھلک

ماہرہ ایک منظرمیں مرچوں کے اسپرے کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کرتی نظرآرہی ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ایکشن میں وہ بھی فہد مصطفیٰ کا بھرپور ساتھ دیں گی۔

فلم کےنام کے ساتھ بھرپورربط دکھاتے ہوئے ٹیزر میں کرنسی نوٹ کے بھی کئی مناظر شامل کیے گئے ہیں جن میں قائداعظم محمد علی جناح کی تصویرنمایاں ہے۔ ساتھ ہی مکالمہ سنائی دیتا ہے " جانتے ہونوٹ پرقائداعظم کی تصویر کیوں ہے"۔

ٹیزرریلیزکے حوالے سے ماہرہ کی ٹویٹ کے بعد عائشہ عمر،مومل شیخ اور بلال اشرف سمیت دیگر نے اپنے جوش و خروش کا اظہارکیا۔

فلم کا آفیشل پوسٹرجون میں جاری کیا تھا، فی الحال یہ کنفرم نہیں کہ فلم ریلیز کب کی جارہی ہے۔

ماہرہ نے فہد کے سردلچسپ الزام دھردیا

فلم ” قائداعظم زندہ باد ” میں فہد اورماہرہ پہلی باربطورہیرو ہیروئن ایک دوسرے کے مقابل ہوں گے۔اس سے قبل ماہرہ نے فہد کی فلم ” ایکٹران لاء ”میں خصوصی شرکت کی تھی جسے نبیل قریشی نے ہی ڈائریکٹ کیا تھا۔

نبیل قریشی اور فضا علی میرزا نامعلوم افراد ، نامعلوم افراد2، ایکٹران لاء اور لوڈ ویڈنگ جیسی ہٹ فلمیں پروڈیوس کرچکے ہیں۔

Fahad Mustafa

QUAID-E AZAM ZINDABAD

Tabool ads will show in this div