نوازشریف نے ایک سوچ کیخلاف بات کی، صفدر

بلاول، نواز سمجھتے ہیں 2018 کا الیکشن چوری ہوا
Oct 18, 2020

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/10/SAFDAR-ON-DRIVING-AND-ELECTION-SOT-18-10.mp4"][/video]

مسلم لیگ ن کے رہنماء کيپٹن ريٹائرڈ صفدر کہتے ہیں کہ میاں نواز شریف نے کسی ادارے کے خلاف نہیں ایک سوچ کے خلاف بات کی ہے۔

ایک بیان میں کيپٹن ريٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اور نواز شریف سمجھتے ہیں 2018 کا الیکشن چوری ہوا ہے اس لیے دونوں نے چور کو پکڑنا ہے اور مال برآمد کرنا ہے۔ 2018 میں الیکشن کس نے چوری کیا دونوں چوروں کو پکڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گرفتاریاں ہوئیں تو جیلیں بھر دیں گے اور ان کے پاس جگہ نہیں ہوگی۔

لیگی رہنماء کا کہنا تھا کہ ورکر ہوں اور ورکر کی طرح رہتا ہوں۔ کبھی مسلم لیگ والے ڈرائیونگ سیٹ پر بٹھا دیتے ہیں، کبھی پارٹی نعروں پر لگا دیتی ہے اور کبھی سیکیورٹی پر لگا دیتی ہے۔

واضح رہے کہ اتوار 18 اکتوبر کو مریم نواز کی مزار قائد پر حاضری کے دوران کيپٹن ريٹائرڈ صفدر نے مزار کے اندر نعرے بازی کی جس سے مزار قائد کا تقدس پامال ہوا۔

CAPTAIN SAFDAR AWAN

Tabool ads will show in this div