پی ڈی ایم جلسے میں عزیربلوچ کے حق میں ریلی

لیاری کے مکینوں کا رہائی کا مطالبہ

Uzair Baloch

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/10/AHMER-ASLIVE.mp4"][/video]

کراچی میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے میں لیاری کے مکینوں نے عزیر بلوچ کے حق میں ریلی نکالی۔

لیاری کے مکینوں کا کہنا تھا کہ عزیر بلوچ پیپلزپارٹی کا کارکن ہے اور اس نے پارٹی کے لیے بہت کام کیا۔ عزیر بلوچ نے عدالت میں کہا کہ اگر آج میں تحریک انصاف جوائن کر لوں تو تمام کیسز ختم ہو جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عزیر بلوچ کو غیر ضروری کیسز میں پھنسایا گیا ہے اور ہم یہاں اس امید سے آئے ہیں کہ بلاول بھٹو سمیت دیگر بڑے رہنماء عزیر بلوچ کے حق میں اٹھنے والی آواز سنیں اور اسکو باعزت بری کریں۔

مکینوں نے عزیر بلوچ کے حق میں نعرے بازی کی اور اسکی رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔

واضح رہے کہ کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف ارشد پپو قتل کیس چل رہا ہے۔ عزیر بلوچ پر فرد جرم بھی عائد ہوچکی ہے۔

عزیر بلوچ کا دعویٰ ہے کہ وہ پیپلزپارٹی کے کارکن ہیں جبکہ پیپلزپارٹی عزیر بلوچ کو اپنا کارکن نہیں مانتی۔

Tabool ads will show in this div