وزیراعظم کو عوام کا احساس نہیں، وزیراعلیٰ سندھ

ہر چیز کا الزام سندھ پر لگا دیا جاتا ہے
Oct 18, 2020

CM Sindh KHI

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/10/CM-Sindh-KHI-SOT-18-10.mp4"][/video]

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ ملک کےعوام مہنگائی کے طوفان میں پس رہے ہیں لیکن وزیراعظم کو عوام کا کوئی احساس نہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حکمرانوں کو کام کرنا نہیں آتا اس لیے کرسی خالی کریں۔ عمران خان نے خود کہا کہ 2 سال نقلی وزیراعظم تھا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نہ خود کام کر رہے ہیں اور نہ کرنے دے رہے ہیں جبکہ ہر چیز کا الزام سندھ حکومت پر لگا دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی زمین پر قبضہ نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام مہنگائی کو اب زیادہ دیر برداشت نہیں کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ملک کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں اور آج پی ڈی ایم جلسے کی میزبانی ہم کر رہے ہیں۔

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا آج کراچی میں جلسہ ہے جس میں شرکت کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماء اور کارکنان جلسہ گاہ پہنچ رہے ہیں۔

MURAD ALI SHAH

Tabool ads will show in this div