ویڈیو:یاسمین راشد کا گھیراؤ، نوازشریف زندہ باد کے نعرے

صوبائی وزیر واپسی پر مجبور
Oct 18, 2020
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/10/Dr-Yasmeen-Rashid.mp4"][/video]

پنجاب کی وزیرصحت یاسمین راشد جب حفیظ سینٹر پہنچی تو تاجروں نے ان کے خلاف نعرے بازی شروع کردی جس کے باعث وہ بغیر گفتگو کیے واپس چلی گئیں۔

لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع حفیظ پلازہ میں لگی آگ کو 10 گھنٹے بعد بھی قابو نہ کیا جاسکا۔ آگ لگنے سے تاجروں کا کروڑوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہوگیا ہے۔

یاسمین راشد نے جب جائے وقوع کا دورہ کیا تو متاثرہ تاجروں نے انتظامیہ کی سستی پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے یاسمین راشد کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔ بعض تاجروں نے نواز شریف زندہ باد کے نعرے بلند کیے۔

یاسمین راشد یہ صورتحال دیکھ کر واپس روانہ ہوئیں تو تاجر ان کے پیچھے چل پڑے جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے ان کو حصار میں لیکر گاڑی تک پہنچایا۔

Politics

Tabool ads will show in this div